اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 4 ہزار600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 400کیوسک اور اخراج 23 ہزار 400 کیوسک ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار800 کیوسک، اخراج 1 لاکھ 7 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار600 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 100کیوسک اور اخراج 11 ہزار500 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1546.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.616 ملین ایکڑ فٹ ہے،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1239.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.119 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔