اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
منگل کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 500کیوسک اور اخراج 22 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار500 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 800کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1545.62 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.557 ملین ایکڑ فٹ ہے،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1238.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.061 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ ہے۔