واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 300 کیوسک،
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 38 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 74 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 84 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 67 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 67 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 39 ہزار 300 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار کیوسک اور اخراج 2 ہزار 300 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1465.57 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.524 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1160.95 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.163 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.244 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








