واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 95 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 10 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 94 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 100 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 7 ہزار کیوسک اور اخراج 64 ہزار 600 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 3 ہزار 400 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1443.28 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.816 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.55 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.652 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.065 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








