دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

101
wapda
Water reservoirs

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار800کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 800کیوسک اور اخراج 25 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار 500 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار900 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1241.90 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.348 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔