اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔
پیرکو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار 100 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 23 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 22 ہزار200 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1547.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1235.40 ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.836 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ ہے۔