دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

82
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار200 کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16 ہزار900 کیوسک اور اخراج 16 ہزار900کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار 800 کیوسک، 20 ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 200کیوسک اور اخراج 17 ہزار100کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1528.98 فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.630 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.10 فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.060 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ ہے۔