اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17800کیوسک اور اخراج 24000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد4600 کیوسک اور اخراج 4600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد19900 کیوسک اور اخراج50000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد8200کیوسک اور اخراج 1700کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1410.27 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.272 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1132.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.164 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.105 ملین ایکڑ فٹ ہے۔