اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 97 ہزار300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 96 ہزار600 کیوسک اور اخراج 96 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ48 ہزار200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 48 ہزار200 کیوسک،
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 63 ہزار کیوسک اور اخراج45 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار300 کیوسک اور اخراج 26 ہزار600 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1467.48 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.743 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1177.30 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.957 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.153 ملین ایکڑ فٹ ہے۔