دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

92
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 20 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 4 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 700کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 200 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 34 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 35 ہزار 800کیوسک اور اخراج 35 ہزار 800 کیوسک،

گدو میں پانی کی آمد 25 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 800 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 17 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 600 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 3 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 300 کیوسک،تریموں میں آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد 6 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک ہے۔