دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

121

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار700 کیوسک اور اخراج 37 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد37 ہزار500 کیوسک اور اخراج 37ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 49ہزار600کیوسک، اخراج 49 ہزار 600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 200کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26 ہزار 100کیوسک اور اخراج 17 ہزار100 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1437.99 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.729 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.838 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔