اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
منگل کو جاری اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار100 کیوسک اور اخراج 45 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج6 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 14 ہزار 300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج26 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1484.97 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.475 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1165.90 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.471 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ہے۔