دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آ مد و اخراج کی صورتحال

209
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آ مد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 77 ہزار 700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44 ہزار 200کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 90 ہزار500 کیوسک اور اخراج 90 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 94 ہزار800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 94 ہزار800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 45 ہزار200کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 86 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 54 ہزار300 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1497.68 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.046 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1188.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.553 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔