دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

208

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 100کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 53 ہزار 500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار900 کیوسک اور اخراج 87 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 87 ہزار300 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 87 ہزار300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار700کیوسک اور اخراج16 ہزار900 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 61 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 29 ہزار600 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1514.49 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.854 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1192.05 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.773 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔