اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئےہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 50 ہزار600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 700کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28ہزار600کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 53 ہزار600 کیوسک اور اخراج 27 ہزار600 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1520.02 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.128 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1196فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.019 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔