دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

194
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد27ہزار100کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار400 کیوسک اور اخراج 43 ہزار600 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1515.60 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.909 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1197فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.106 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.089 ملین ایکڑ فٹ ہے۔