دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

169

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 2 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار400 کیوسک اور اخراج 51 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 23 ہزار 200کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22ہزار600کیوسک اور اخراج12 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65ہزار800 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1516.36 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.947 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1198فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.156 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔