اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار 500کیوسک اور اخراج 2 لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار700 کیوسک اور اخراج 52 ہزار700 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 18 ہزار 800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22ہزار600کیوسک اور اخراج12 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزارکیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔
ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1516.68 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.963 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،
ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1198فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.177 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ ہے۔