اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 38 ہزار 700کیوسک اور اخراج 2 لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 51 ہزار300 کیوسک اور اخراج 51 ہزار300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 35 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32ہزار200کیوسک اور اخراج12 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 76 ہزار100کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے۔ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1519.31 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.093 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1200فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.263 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔