دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

216
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 18 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 96 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 96 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ 17 ہزار 400 کیوسک، اخراج 3 لاکھ 17 ہزار 400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 71 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار 600 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1530.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.641 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1203.05 ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.449 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ ہے۔