دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

76
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےا عدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 95400کیوسک اور اخراج 128000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16600 کیوسک اور اخراج16600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20500کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29500کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1528.52 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.685 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.818 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سط647.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ ہے۔