اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 88 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ۱یک لاکھ 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1535.99 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.971 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1221.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.693 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.121 ملین ایکڑ فٹ ہے۔