دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

73
Water conditions
Water conditions

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 28 ہزار 400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 900کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1535.73 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.956 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1203.40 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.472 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ہے۔