دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

122
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے بدھ کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 4 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 800کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1475.38 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.066 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1133.30 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.20 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.015 ملین ایکڑ فٹ ہے۔