دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

128
Water conditions
Water conditions

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 20 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4ہزار 800کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1477.23 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.143 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.222ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.043 ملین ایکڑ فٹ ہے۔