دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

72
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 77000کیوسک اور اخراج 110000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد13300 کیوسک اور اخراج13300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد17400کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29800کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1514.42 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.956 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1188.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح646.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.160 ملین ایکڑ فٹ ہے۔