دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

187
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 47ہزار600کیوسک اور اخراج 2لاکھ 47 ہزار600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد2 لاکھ58ہزار300کیوسک اور اخراج2لاکھ 58ہزار 300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38ہزارکیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد54ہزار900کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.467 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ ہے۔