دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

107
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے منگل کو جاری کیئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار500 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد10ہزار100کیوسک اور اخراج 10ہزار100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد16 ہزار600کیوسک، اخراج16ہزار600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد9ہزار500کیوسک اور اخراج 22 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5ہزار700کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ہے۔

دوسری طرف تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1510.14 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.687 ملین ایکڑ فٹ ہے

جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1137.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.320 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح643.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔اعداد وشمار منگل کی صبح چھ بجے ترتیب دیئے گئے ۔