دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

87
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):واپڈا کیجانب سے جاری دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار200کیوسک اور اخراج 8 ہزار200کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد17 ہزار800کیوسک، اخراج17ہزار800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7ہزار200کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5ہزار700کیوسک اور اخراج2ہزارکیوسک ہے۔

اسی طرح ڈیموں میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1494.78 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.954 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.896 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.034 ملین ایکڑ فٹ ہے۔