اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے منگل کو جاری کر دہ ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال کے اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 34 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار500کیوسک اور اخراج 8 ہزار500کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد15 ہزار100کیوسک، اخراج15ہزار100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8ہزار300کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد5ہزار300کیوسک اور اخراج2ہزارکیوسک ریکارد کیا گیا ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1490.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.759 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.35 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.770 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح641.20 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ ہے۔