اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):واپڈا کیجانب سے پیر کو دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج تازہ اعداد و شمار جاری کیئے ہیں جن کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 8 ہزار400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 22 ہزار100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 900کیوسک اور اخراج 33 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 57 ہزار900 کیوسک، اخراج2 لاکھ 57 ہزار900 کیوسک،
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 22 ہزار500 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 61 ہزار 100کیوسک اور اخراج 32 ہزار900 کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1549.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.757 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ ،
ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔یہ اعداد و شمار پیر کی صبح چھ بجے کے ہیں ۔