اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 41 ہزار500 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 40 ہزار700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 600کیوسک اور اخراج 24 ہزار 600 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 1 لاکھ 42 ہزار کیوسک، اخراج1 لاکھ 42 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار500 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 47 ہزار 700کیوسک اور اخراج 16 ہزار900 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.809 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1242.00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.356 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ ہے۔