دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

87
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے ملک کے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار100 کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج7 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج5 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار200 کیوسک ریکارڈ کیاگیاہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1480.31 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.273 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.60 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.052 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.003 ملین ایکڑ فٹ ہے۔