اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):واپٖڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج8 ہزار100 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار100 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 300کیوسک اور اخراج 4 ہزار300کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1480.99 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.302 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1158.05 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.113 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔