دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

45
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج8 ہزار400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار800 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 800 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 600کیوسک اور اخراج 4 ہزار600کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1479.53 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.239 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1158.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.139 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ ہے۔