دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

197
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار800کیوسک اور اخراج 80 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16ہزار800کیوسک اور اخراج16 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد72ہزار700کیوسک، اخراج72ہزار700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11ہزار200کیوسک اور اخراج 28 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17ہزار800کیوسک اور اخراج5ہزار 300کیوسک ہے۔

واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1544.20 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.495 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1186.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.534 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔