اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار400 کیوسک اور اخرج 35 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار200 کیوسک اور اخراج9 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 13 ہزار400کیوسک اور اخراج 13 ہزار 400 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار300 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1454.84 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.272 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1138.45 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.348 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.023 ملین ایکڑ فٹ ہے۔