اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعہ کو جار ی کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار800 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8 ہزار400 کیوسک اور اخراج8 ہزار400 کیوسک،
خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار500کیوسک اور اخراج 12 ہزار 500 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار900 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔
ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1453.63 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.230 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.65 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.288 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.80 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.008 ملین ایکڑ فٹ ہے۔