دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

149
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد52ہزارکیوسک اور اخراج80ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد16ہزار800کیوسک اور اخراج16 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد68ہزار700کیوسک، اخراج68ہزار700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12ہزار600کیوسک اور اخراج 28 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17ہزار800کیوسک اور اخراج5ہزار 300کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1543.20 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.438 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1185.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.503 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح645.00 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ ہے۔