اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار500 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد19 ہزار 400کیوسک اور اخراج19 ہزار 400کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 28 ہزار200 کیوسک اور اخراج 28 ہزار200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار کیوسک اور اخراج33 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1440.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.814ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1113.10 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.623 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔