دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

76
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار700 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد12 ہزار 600کیوسک اور اخراج12 ہزار 600کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 21 ہزار100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار500 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1435.22 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.674ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1101.90 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.427 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.064 ملین ایکڑ فٹ ہے۔