دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

142
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):واپڈنے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار500 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد42 ہزار 500کیوسک اور اخراج42 ہزار 500کیوسک، خیرآباد پل پر پا نی کی آمد29 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار800 کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار600 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1417.56 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.229ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1085.40 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ ہے۔