دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج 79 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی …

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 70 ہزار 300 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج 79 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 3 لاکھ 72 ہزار600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 72 ہزار600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی 34 ہزار 300کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراج کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 25 ہزار 200 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 4 لاکھ 35 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 4 لاکھ 23 ہزار 400 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 16 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں آمد 2 لاکھ 82 ہزار 900 کیوسک او ر ا خر اج 2 لاکھ 56 ہزار 100 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار 900 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 81 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 66 ہزار 200 کیوسک، تریموں میں آمد 76 ہزار کیوسک اور اخراج 64 ہزار 900 کیوسک جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1548.02 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.614 ملین ایکڑ فٹ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1211.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.037 ملین ایکڑ فٹ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.012 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے ۔