اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔
ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 74 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمدایک لاکھ 64 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 64 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400 کیوسک اور اخراج20 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 62 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراج کی صورتحال میں جناح میں آمد ایک لاکھ 79 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 100 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمدایک لاکھ 81 ہزار 500 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک، تونسہ: آمد ایک لاکھ 65 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 400کیوسک،گدو میں آمدایک لاکھ 21 ہزار 800 کیوسک او ر اخر اج 86 ہزار 700 کیوسک، سکھر: آمد 82 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 100 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 30 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک، تریموں: آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 100 کیوسک، پنجند: آمد 9 ہزار600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1455.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.272 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1169.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.561 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا
۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔