دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

11
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 93 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک،کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمدایک لاکھ 67 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 67 ہزار 700 کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 77 ہزار 800 کیوسک، چشمہ:آمدایک لاکھ 85 ہزار 500 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک، تونسہ: آمد ایک لاکھ 65 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 39 ہزار 400 کیوسک،گدو:آمدایک لاکھ 20 ہزار 900 کیوسک او ر اخر اج 86 ہزار 200 کیوسک، سکھر: آمد 82 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، کوٹری میں آمد 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک، تریموں: آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند: آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1458.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.356 ملین ایکڑ فٹ۔منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،

ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1170.10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.590 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.099 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے۔