اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کو جاری کئے گئےاعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار300 کیوسک اور اخرج 5 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار600کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد14 ہزار300کیوسک، اخراج14 ہزار 300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5ہزار700کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6 ہزار700کیوسک اور اخراج6ہزار 700 کیوسک ہے۔
بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج آمد 14 ہزار100کیوسک اور اخراج 10ہزار100کیوسک،چشمہ بیراج 13ہزار300کیوسک اوراخراج12ہزارکیوسک، تونسہ بیراج آمد 16 ہزار200کیوسک اور اخراج 16 ہزار200 کیوسک،گدو بیراج آمد14ہزار700کیوسک اور اخراج9ہزار500کیوسک، سکھر بیراج آمد 9ہزار 800کیوسک اور اخراج 500کیوسک کوٹری بیراج آمد2ہزار400کیوسک اور اخراج 2ہزار400کیوسک، تریموں بیراج آمد8ہزار 400کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند بیراج آمد1ہزار 500کیوسک، اور اخراج 1 ہزار500کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1493.12 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.878 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1119.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.762 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح640.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔