اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):واپڈا نےمختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
منگل کوجاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 88ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 89ہزار300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 100کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 32 ہزار 200 کیوسک، اخراج2 لاکھ 32 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد76 ہزار 700کیوسک اور اخراج 49 ہزارکیوسک ہے ۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1512.00 ایکڑ فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.749 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.50 ایکڑ فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.423 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 ایکڑ فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080ملین ایکڑ فٹ ہے۔