دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

91
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد29 ہزار300 کیوسک اور اخرج 64 ہزار کیوسک ہے ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار300کیوسک اور اخراج 10 ہزار300کیوسک ہے۔

خیرآباد پل پر پانی کی آمد22 ہزار100کیوسک اور اخرج 22 ہزار100 کیوسک ہے ۔ دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 600کیوسک اور اخراج 3ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1518.90 فٹ ہے جبکہ ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.073 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سط1177.55 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.970 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.079ملین ایکڑ فٹ ہے۔