دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

93
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد26 ہزار600 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار600کیوسک اور اخراج 12 ہزار600کیوسک ہے ، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخراج 19 ہزار کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 400کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک ہے ۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1512.01 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.732 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1171.30 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.651 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔