دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

57
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد20 ہزار300 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار700کیوسک اور اخراج 11 ہزار700کیوسک ہے ، خیرآباد پل پر پانی آمد 19 ہزار200 کیوسک اور اخراج 19ہزار 200 کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد4 ہزار900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 600کیوسک اور اخراج 2 ہزار 500کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1490.14 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.700 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.00فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.868 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.00 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.063 ملین ایکڑ فٹ ہے۔